فیشن

حلف برداری کی تقریب، مریم نواز نے کس ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کیا؟

Web Desk

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر پاکستان کی سیاست میں تاریخ رقم کردی۔ْ

مریم نواز سے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں ان کے والد قائدِ مسلم لیگ ن نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف ، صاحبزادے جنید صفدر وغیرہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز کے اس سبز جوڑے کی قیمت کیا؟

مریم نواز کا جوڑا سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری کے دوران پہن رکھا تھا۔

مریم نواز نے اپنی سیاسی زندگی کے اس بڑے دن سبز جوڑا زیب تن کیا جس نے انکی پُروقار شخصیت کو مزید پُراعتماد بنا دیا تھا۔

اب عائشہ جواد کے کپڑوں کے برانڈ ’پرنیان‘ نے اپنے انسٹاگرام پر انکشاف کیا کہ مریم نواز نے تقریب کے دوران ان کا لباس پہن رکھا تھا۔

گہرے سبز لباس کی آستینوں پر کام کیا گیا تھا جبکہ دوپٹے پر بھی  ایک خوبصورت ڈیزائن بنا دیکھا جاسکتا ہے۔

مریم نواز کی تقریب حلف برداری کی تصاویر یہاں دیکھیں:

تازہ ترین