پاکستان

مریم نواز کے اس سبز جوڑے کی قیمت کیا؟

مریم نواز صرف سیاست ہی نہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی کافی مشہور ہیں

ثنا مریم

مریم نواز کے اس سبز جوڑے کی قیمت کیا؟

مریم نواز صرف سیاست ہی نہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی کافی مشہور ہیں

مریم نواز  کے اس سبز جوڑے کی قیمت کیا؟

پاکستان مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب میں پہنے گئے دلکش سبز جوڑے کی قیمت منظرِ عام پر آگئی۔

مریم نواز صرف سیاست ہی نہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی کافی مشہور ہیں اور وہ اپنے ملبوسات اور دلکش لُکس کے سبب خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

مریم نواز کے فیشن سینس کے ہمیشہ ہی چرچے ہوتے ہیں ، بیٹے جنید صفدر کی شادی ہو یا سیاسی جلسے مریم نواز فیشن کے جدید اور خوبصورت انداز ضرور اپناتی ہیں۔

سیاست اور فیشن کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے مریم نواز نے 26 فروری 2024 کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہوئے بھی اپنے دلکش لُک سے سب کو متاثر کیا۔

مریم نواز  کے اس سبز جوڑے کی قیمت کیا؟

مریم نواز کے ملبوسات کے انتخاب کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ انہیں سبز رنگ کس قدر پسند ہے کیونکہ وہ اکثر و بیشتر اس روئل رنگ کے مخلتف شیڈز پہنی نظر آتی ہیں۔

سبز کے تمام شیڈز میں مریم نواز سب سے زیادہ ایمرلڈ گرین رنگ کی شیدائی معلوم ہوتی ہیں اور یہ رنگ ان پر جچتا بھی بہت ہے۔

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب متعدد مرتبہ یہ رنگ پہن چکی ہیں اور اکثر و بیشتر وہ اس رنگ کو سلک کے کپڑے میں ہی پہننا پسند کرتی ہیں۔ 

مریم نواز نے اسی رنگ کو اپنی سیاسی فتح کے سب سے اہم دن یعنی وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے کی ’تقریبِ حلف برداری‘ میں بھی پہنا جو  انکی پُروقار شخصیت کو مزید پُراعتماد بنا رہا تھا۔

گہرے سبز لباس کی آستینوں پر کام کیا گیا تھا جبکہ دوپٹے پر بھی ایک خوبصورت ڈیزائن بنا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خاص موقع پر مریم نواز نے ایمرلڈ گرین بند گلے والی قمیص کے ساتھ ٹراؤزر پہنا جو پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’پرنیان بائے عائشہ‘ کا شاہکار ہے۔

’پرنیان بائے عائشہ‘ نے اپن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکے تیار کردہ جوڑے میں ملبوس مریم نواز کی تصاویر بطور پوسٹ جاری کیں اور اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ایک تاریخی لمحہ کیونکہ مریم نواز نے ان کے لباس کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں زیب تن کیا‘۔

مریم نواز  کے اس سبز جوڑے کی قیمت کیا؟

اس کلاتھنگ برانڈ کی ڈیزائنر کا نام عائشہ جواد ہے جن سے رابطہ کرنے پر انہوں نے ہمیں اس دلکش جوڑے کی قیمت بتائی۔

پرنیان بائے عائشہ کے نمائندے کے مطابق اس جوڑے کی قیمت پاکستانی 60 ہزار روپے ہے۔

مریم نواز  کے اس سبز جوڑے کی قیمت کیا؟

خیال رہے کہ یہ جوڑا ان کی ویب سائٹ پر نہیں ملے گا لہٰذا جو اس جوڑے کو زیب تن کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے رابطہ کر کے یہ جوڑا بنواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز سے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں ان کے والد قائدِ مسلم لیگ ن نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف ، صاحبزادے جنید صفدر وغیرہ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین