پاکستان

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے 5 دلکش لُکس

مریم نواز کے فیشن سینس کو لائم لائٹ میں لانے والے 5 لُکس

Web Desk

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے 5 دلکش لُکس

مریم نواز کے فیشن سینس کو لائم لائٹ میں لانے والے 5 لُکس

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے 5 دلکش لُکس

مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز نے بھاری اکثریت سے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی۔

مریم نواز صرف سیاست ہی نہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی کافی مشہور ہیں اور وہ اپنے ملبوسات اور دلکش لُکس کے سبب خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

مریم نواز کے فیشن سینس کے ہمیشہ ہی چرچے ہوتے ہیں ، بیٹے جنید صفدر کی شادی ہو یا سیاسی جلسے مریم نواز فیشن کے جدید اور خوبصورت انداز ضرور اپناتی ہیں۔

مریم کے شاندار لُکس کو ریٹ کرنا ایک مشکل کام ہے لیکن ان کے بے شمار حسین لُکس میں سے وہ پانچ پیشِ خدمت ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے۔

1۔ بیٹے جنید صفدر کی شادی میں پہنا گیا لباس:

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے 5 دلکش لُکس

جنید صفدر کی شادی پر مریم نواز نے زیادہ تر ملبوسات پاکستانی ڈیزائنرز کے بنائے ہوئے پہنے تاہم ایک جوڑا ایسا بھی تھا جو انڈین ڈیزائنر ابھینو مشرا نے تیار کیا۔

جنید صفدر کی مہندی پر مریم نواز نے آسمانی لہنگا چولی زیب تن کیا اور بیٹے کی شادی کی تمام لائم لائٹ چرا بیٹھیں۔

2۔ گلگت بلتستان کے جلسے میں لیا گیا حلیمہ سلطان لُک:

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے 5 دلکش لُکس

مریم نواز الیکشن میں فتح حاصل کرنے کے نت نئے انداز اپناتی نظر آتی رہی ہیں اور ایسا ہی کچھ انہوں نے سال 2020 میں گلگت بلتستان میں منعقد جلسے کے دوران کیا۔

مریم نواز نے الیکشن کی مہم کے دوران گلگت بلتستان کا ثقافتی لُک لیتے ہوئے نیلا لباس زیب تن کیا اور لُک کو مکمل کرتے ہوئے سر پر وہاں کی خاص ماتھا پٹی بھی پہنی۔

اگرچہ مریم نواز کا یہ لُک گلگت بلتستان کی خواتین کا عام لُک تھا لیکن سوشل میڈیا پر انہیں ترک ڈرامے ’ارظغرل غازی‘ کی حلیمہ سلطان سے ملایا گیا۔

3۔ ایمرلڈ گرین لباس:

آل پارٹیز کانفرنس 2020
آل پارٹیز کانفرنس 2020

مریم نواز کے ملبوسات کے انتخاب کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ انہیں سبز رنگ کس قدر پسند ہے کیونکہ وہ اکثر و بیشتر سبز کے مخلتف شیڈز پہنی نظر آتی ہیں۔

مریم نواز سب سے زیادہ ایمرلڈ گرین رنگ کی شیدائی معلوم ہوتی ہیں اور یہ رنگ ان پر جچتا بھی بہت ہے۔

سال 2020 میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں مریم نواز نے ایمرلڈ گرین جوڑا ہی زیب تن کیا جس کے ساتھ انہوں نے میچنگ جوتے بھی پہنے۔

جہاں سوشل میڈیا پر ان کا لک فیشن کے متوالوں کو بے حد پسند آیا وہیں انکے مشہور انٹرنیشنل برانڈ ’منولو بلہینک‘ کےسبز جوتے اپنی قیمت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا خطاب دیتے ہوئے
وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا خطاب دیتے ہوئے

انہوں نے اپنے 26 فروری 2024 کو پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ بننے کے خاص دن پر بھی اسی رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے دلکش شلوار قمیص زیب تن کی۔

4۔کشمیر ریلی میں پہنا گیا سرخ جوڑا:

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے 5 دلکش لُکس

اگرچہ سرخ رنگ جوان لڑکیوں کا رنگ کہلاتا ہے اور 40 کی عمر کو پار کرجانے والی خواتین اکثر اس رنگ سے دور بھاگتی نظر آتی ہیں لیکن مریم نواز نے یہ کمال بھی کر دکھایا۔

سال 2021 میں مریم نواز نے الیکشن کیمپین کے دوران کشمیر ریلی میں  سرخ شلوار قمیص زیب تن کیا جو ان کے حسن میں چار چاند لگاتا معلوم ہو رہا تھا۔

مریم نواز نے اس لُک کو مزید دلکش بناتے ہوئے ہاتھ سے تیار کردہ ہار پہنا جبکہ لباس سے میچنگ انٹرنیشنل برانڈ ’گوچی’ کے جوتے پہنے۔

5۔ ایئر پورٹ لُک:

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے 5 دلکش لُکس

مریم نواز نہ صرف جلسوں اور شادیوں میں اپنے ملبوسات کا خاص خیال رکھتی ہیں بلکہ ان کے ایئرپورٹ لُکس بھی کسی سے کم نہیں۔

سال 2022 میں مریم نواز کی ایئرپورٹ کے ویٹنگ ایریا میں بیٹھے ہوئے تصاویر وائرل ہوئیں جس میں نظر آنے والا ان کا لُک بے حد پسند کیا گیا۔

انہوں نے وائٹ اور کریمی شلوار قمیص پہن رکھی تھی جس کے ساتھ شیفون کا دوپٹہ اپنے مخصوص انداز میں سر پر اوڑھ رکھا تھا جبکہ گوچی کی مہنگی ترین سفید سینڈلز پہن کر اپنے لُک کو مزید دلکش بنا رکھا تھا۔

تازہ ترین