پاکستان

محنت کا پھل،شیراز کو 'سلور پلے بٹن' مل گیا

Web Desk

محنت کا پھل،شیراز کو 'سلور پلے بٹن' مل گیا

محنت کا پھل،شیراز کو سلور پلے بٹن مل گیا

معروف کم عمر پاکستانی ولی لاگر محمد شیراز کو اس کی محنت کا پھل مل گیا ، یوٹیوب کی طرف سے اسے پہلے 'سلور پلے بٹن' سے نواز دیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس وقت محمد شیراز کی اپنی چھوٹی بہن مسکان کیساتھ جشن مناتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں  پہاڑوں کے درمیان خوبصورت سے مقام پر بیٹھ کر شیراز نامی یہ ننھا بچہ اپنا تحفہ کھولتا ہے تو اس کی خوشی کاکوئی ٹھکانہ ہی نہیں رہتا ، جیسے ہی یہ دیکھتا ہے کہ اس میں چمکتا ہوا ’ پلے بٹن 'ہے تو اس کے منہ سے بے ساختہ نکلتا ہے کہ بہت خوب ، یہ میرا پہلا تحفہ ہے جو یوٹیوب کی طرف سے موصول ہوا ہے۔

اسی لمحے اسے کوئی گھر کا بڑا کہتا ہے کہ یہ کس قدر حسین ہے آپ مجھے دے دو یہ، تو شیراز اسے اپنے گلے سے لگا تے ہوئے صاف انکار کر دیتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد شیراز کا تعلق سیاچن  گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن کے نواحی گاؤں 'غورسے' سے ہے اور وہ اپنی ہی طرح پیاری سی چھوٹی بہن مسکان کے ساتھ غورسے کی روزمرہ زندگی  کو اپنے بھولے اور مٹھاس بھرے انداز میں  وی لاگز کے ذریعے دکھاتے ہیں۔

خیال رہے کہ کاربن، زنک اور نکل سے بنا سلور پلے بٹن ان یوٹیوب چینلز کو دیا جاتا ہے جن کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ ہو جائے۔ مارچ 2018 کے بعد سے دیے جانے والے سلور پلے بٹن پر چینل کا نام بھی کنندہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین