انفوٹینمنٹ

’تم سے مل کے’، مادھوری کا اپنے شوہر کے ہمراہ رقص

اداکارہ کے مداح دیوانے ہوگئے

Web Desk

’تم سے مل کے’، مادھوری کا اپنے شوہر کے ہمراہ رقص

اداکارہ کے مداح دیوانے ہوگئے

مادھوری ، فوٹو اسکرین گریب
مادھوری ، فوٹو اسکرین گریب

بھارتی لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا اپنے شوہر ’شری رام نینے’ کے ہمراہ ڈانس کرنا صارفین کے دلوں کو چھو گیا۔

مادھوری ان دنوں بھارتی ٹی وی چینل کے ڈانس پروگرام ’ڈانس دیوانے’ میں سنیل شیٹی کے ہمراہ جج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

بلاشبہ مادھوری ڈکشٹ اور شری رام کی ازدواجی محبت بھری زندگی لازوال کہانیوں میں سے ایک ہے اور اس محبت کی ایک جھلک وائرل ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے جس نے صارفین کو ایک بار پھر اس جوڑے کی تعریف کرنے پر مجبور کیا۔

ڈانس دیوانے میں آنے والے ایپی سوڈ کا ایک پرومو سوشل میڈیا کی زینت بنا جس میں مادھوری کو سرپرائز دینے کیلئے انکے شوہر کو اچانک مدعو کیا جاتا ہے۔

مذکورہ پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان بھارتی سنگھ نے شری رام کی انٹری کا اعلان کیا، جیسے ہی شری رام اپنے پالتو کتے کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہوئے انہیں دیکھتے ہی اداکارہ مادھوری خوشی کے مارے حیرت میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ اسی لمحے وقت ضائع کیے بنا اسٹیج پر اپنے شوہر سے گلے جاملیں اور 1989میں ریلیز ہونے والی فلم ’پرندا’ کے گانے ’تم سے مل کے’ پر خوبصورت رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔

شو کا یہ مختصر پرومو جیسے ہی سوشل میڈیا صارفین کی نذر ہوا مداحوں کی جانب سے اس جورے کیلئے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جانے لگا۔

یاد رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ شری رام نینے کے ساتھ 1999 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔بعدازاں  یہ جوڑا بالترتیب 2003 اور 2005 میں بیٹے آرین اور ریان کے والدین بنا۔

تازہ ترین