انفوٹینمنٹ

معین اختر کے نواسے کی شادی کی تصاویر وائرل

’ہمارا ہمیشہ کے ساتھ کا آغاز ہوگیا ہے، الحمداللہ‘۔

Web Desk

معین اختر کے نواسے کی شادی کی تصاویر وائرل

’ہمارا ہمیشہ کے ساتھ کا آغاز ہوگیا ہے، الحمداللہ‘۔

پاکستان کے لیجنڈ فنکار معین اختر کے نواسے اور ابھرتے ہوئے اداکار زوہاب خان کی وانیہ ندیم سے نکاح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

زوہاب خان نے انسٹاگرام پر وانیہ ندیم کے ہمراہ کھلکھلا کر ہنستے ہوئے ایک دلکش تصویر جاری کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارا ہمیشہ کے ساتھ کا آغاز ہوگیا ہے، الحمداللہ‘۔

ساتھ ہی انہوں نے ایونٹ کی ویڈیوگرافی کرنے والے تھنک اوور اسٹوڈیوز کو بھی ٹیگ کیا۔

خیال رہے کہ زوہاب خان ابھرتے ہوئے اداکار ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہور ڈراموں میں کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی، بلبلے، یہ زندگی ہے، سانس، قصہ چار دریش وغیرہ شامل ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

وانیہ کی بات کی جائے تو وانیہ ندیم بھی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، وہ آج کل ڈرامہ سیریل ’خوشبو میں بسے خط‘ میں اداکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر جانی مانی انفولینسر بھی ہیں۔

تازہ ترین