پاکستان

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر صدر زرداری کے حق میں بول پڑے

انہوں نے ایک پوسٹ میں نجی چینل کی خبر کو جعلی قرار دیا

Web Desk

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر صدر زرداری کے حق میں بول پڑے

انہوں نے ایک پوسٹ میں نجی چینل کی خبر کو جعلی قرار دیا

ذوالفقار جویئر سماجی میدان میں خاصے سرگرم ہیں۔
ذوالفقار جویئر سماجی میدان میں خاصے سرگرم ہیں۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور بینظیر بھٹو کے بھتیجے ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) نے اپنی اراضی سے متعلق نجی ٹی وی چینل کے دعوے کی تردید کردی۔

ذوالفقار جونیئر اور ان کی بہن فاطمہ بھٹو سیاسی میدان سے بالکل دور لیکن سماجی شعبے انتہائی سرگرم ہیں۔

حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ کے ٹی این نیوز نے خبر چلائی کہ دادو میں میری 2 ایکڑ زمین پر آصف علی زرداری (موجودہ صدر) نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے'۔ 

پوسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ مکمل طور پر من گھڑت اور جعلی خبر ہے اور ہم اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسکری گریب/ایکس
اسکری گریب/ایکس

خیال  رہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کو 20 ستمبر 1996 میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں ان کی رہائش گاہ کے نزدیک فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

جب انہیں قتل کیا گیا تو وفاق میں ان کی بہن بینظیر بھٹو اقتدار کی کرسی پر براجمان تھیں۔

جس کے بعد سے میر مرتضیٰ بھٹو کے لواحقین اور بینظیر بھٹو کے خاندان کے تعلق سرد مہری کا شکار ہیں۔

میر مرتضیٰ بھٹو کی بیوہ غنویٰ بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے نام سے ایک سیاسی جماعت بھی بنائی جس نے کئی انتخابات میں بھی حصہ لیا۔

تاہم ان کی اولادوں نے سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار رکھی ہے۔

تازہ ترین