انفوٹینمنٹ

جویریہ عباسی کا ’مسٹری مین‘کون؟ ملین ڈالر کا سوال

اداکارہ کا انگوٹھی پہنے ہاتھ کسی مرد کے ہاتھ پر رکھا دیکھا جاسکتا ہے

Web Desk

جویریہ عباسی کا ’مسٹری مین‘کون؟ ملین ڈالر کا سوال

اداکارہ کا انگوٹھی پہنے ہاتھ کسی مرد کے ہاتھ پر رکھا دیکھا جاسکتا ہے

جویریہ عباسی کا ’مسٹری مین‘کون؟ ملین ڈالر کا سوال

جانی مانی پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی کے منگنی کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی انکے مسٹری مین کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے بھی ان قیاس آرائیوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ’مسٹری مین‘ کے ہمراہ ایک اور اور تصویر جاری کی۔

جویریہ نے یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی جس میں اداکارہ کا انگوٹھی پہنے  ہاتھ کسی مرد کے ہاتھ پر رکھا دیکھا جاسکتا ہے ، جویریہ کی جانب سے  یہ تصویر گاڑی میں بیٹھے لی گئی ۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے ہی سوالات کیے جارہے ہیں کہ آخر وہ کون شخص ہے جسے جویریہ عباسی نے اپنے ہمسفر کے طو رپر چُنا ہے لیکن اداکارہ نے ان تمام سوالات پر چُپ سادھ رکھی ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں جب اپنی ویڈیو اپلوڈ کی تو اس میں عدیل حیدر نامی ایک شخص کو بھی ٹیگ کیا، عدیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بات کی جائے تو یہ اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں جب اپنی ویڈیو اپلوڈ کی تو اس میں عدیل حیدر نامی ایک شخص کو بھی ٹیگ کیا،
اداکارہ نے گزشتہ دنوں جب اپنی ویڈیو اپلوڈ کی تو اس میں عدیل حیدر نامی ایک شخص کو بھی ٹیگ کیا،

اس اکاؤنٹ پر 89 پوسٹس ہوچکی ہے جبکہ 914 فالوورز جبکہ فالوؤنگ 532 ہے، دلچسپ بات یہ کہ جویریہ بھی عدیل کو فالو کررہی ہیں۔

پیشے کے لحاظ سے بات کی جائے تو عدیل حیدر کی بائیو میں فوٹوگرافر، انٹرپنیور درج ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک رِیل کے ذریعے اپنی زندگی کے نئے سفر  کے آغاز کی جانب ایک اشارہ دیا تھا۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں جویریہ عباسی نے انگریزی لفظ 'بیگننگ' یعنی 'آغاز' لکھا تھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا ' الگ آسمان' لگایا تھا۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

جویریہ عباسی کچھ عرصہ قبل اپنی صاحبزادی عنزیلہ عباسی کی شادی کے باعث سوشل میڈیا پر خوب تبصروں میں رہی تھیں، عنزیلہ کی شادی کی تقریب میں معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی ۔

تازہ ترین