انفوٹینمنٹ

جویریہ عباسی نے منگنی کرلی، ویڈیو جاری

ساتھی فنکار بھی جویریہ عباسی کیلئے خوش

Web Desk

جویریہ عباسی نے منگنی کرلی، ویڈیو جاری

ساتھی فنکار بھی جویریہ عباسی کیلئے خوش

منگنی کی انگوٹھی نے سب بتادیا
منگنی کی انگوٹھی نے سب بتادیا

پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر کے اپنی منگنی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دو ہاتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والا ایک ہاتھ خاتون کا جبکہ دوسرا کسی مرد کا ہے اور خاتون کے ہاتھ میں نگ جڑی انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں نظر آنے والا مقام اور عمارت ممکنہ طور پر کراچی سے منسلک بحریا ٹاؤن میں موجود عمارت ہے جو پاکستان کے 'ایفل ٹاور' کے نام شے مشہور ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں جویریہ عباسی نے انگریزی لفظ 'بیگننگ' یعنی 'آغاز' لکھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا ' الگ آسمان' لگایا۔

سوشل میڈیا پر جویریہ عباسی کی یہ ویڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس کو دیکھ کر پہلے سوشل میڈیا صارفین نے یہ گمان کیا کہ شاید یہ کسی ڈرامے کی پروموشن کا حصہ ہے لیکن پھر جویریہ کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے اس پوسٹ پر ملنے والی مبارکباد اداکارہ کی منگنی کی تصدیق کرگئی۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار  شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔  

تازہ ترین