انفوٹینمنٹ

پرینیتی اور راگھو کی طلاق کی پیشگوئی

دونوں نے 24 ستمبر 2023 کو شادی کی

Web Desk

پرینیتی اور راگھو کی طلاق کی پیشگوئی

دونوں نے 24 ستمبر 2023 کو شادی کی

دونوں نے 24 ستمبر 2023 کو شادی کی
دونوں نے 24 ستمبر 2023 کو شادی کی

شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پیشگوئیاں ہونے لگیں۔

بھارتی فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنی پیشگوئیوں کی سیریز کی سینچری مکمل کرلی۔

وہ ایکس اکاؤنٹ پر کوئی بھی پیشگوئی کرنے سے قبل اسکا نمبر بھی ساتھ لکھ دیتے تھے اور اب ان کی پیشگوئیوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس

کمال راشد خان نے اپنی 100 ویں پیشگوئی میں  اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پشگوئی کی۔

انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ ‘پرینیتی اور راگھو کی طلاق ہوجائے گی کیونکہ اب راگھو کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ 

کمال راشد خان نے یہ بھی کہا کہ ’اگر پرینیتی اپنے شوہر راگھو کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں تو اسے بھی سیاسی پناہ کی درخواست دینا ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی پناہ کے اپلائی کرنے کی شرط یہ ہوتی ہے کہ وہ دعبارہ کبھی بھارت نہیں آسکیں گے اور ایسی صورتحال میں پرینیتی سیاسی پناہ کبھی قبول نہیں کریں گی۔

پرینیتی چوپڑا کی ازدواجی زندگی کی بات کی جائے تو انہوں نے 24 ستمبر 2023 میں سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کیساتھ شادی کی۔

شادی کے 6، 7 ماہ بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں، جس پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئے ایسی تمام افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

تازہ ترین