پاکستان

کراچی سے عازمین حج کو 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت

عازمین کی امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہی انجام دیا جائے گا۔

Web Desk

کراچی سے عازمین حج کو 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت

عازمین کی امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہی انجام دیا جائے گا۔

کراچی سے عازمین حج کو 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت

کراچی سے حج کے لیے سعودی عرب جانے والے عازمین کو پرواز کی روانگی سے 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی(اسی اے اے) سے جاری بیان کے مطابق ’روڈ ٹو مکہ انیشیٹیو‘ کے تحت کراچی سے عازمین حج کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت امیگریشن پروسیسنگ جیسے کام حجاج کے آبائی ملک میں مکمل کیے جاتے ہیں، جس سے وہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد عمومی طریقہ کار سے بچ جاتے ہیں۔

اس اقدام سے نہ صرف سعودی ہوائی اڈوں پر مسافروں کے امیگریشن کے عمل میں انتظار کا وقت اور بھیڑ کم ہوتی ہے بلکہ حجاج کرام کو پریشانی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا۔

سول ایوی ایشن سی اےاے کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 8 سعودی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جن پر سعودی امیگریشن کے سسٹم بھی نصب کیے جاچکے ہیں۔

کراچی میں ہی امیگریشن کے عمل کی انجام دہی کے باعث عازمین حج کو پرواز کی روانگی سے 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنےکی ہدایت دی گئی ہے۔ 

سی اے اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیارچر لاؤنج گیٹ نمبر 24 سعودی امیگریشن اور کسٹم حکام کیلئے مختص ہے۔

9مئی کو 2 نجی ایئرلائنز روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پہلی حج پروازیں لے کر کراچی سے روانہ ہو گی۔

مجموعی طور پر16ہزار سے زائد عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی عرب پہنچیں گے۔

تازہ ترین