پاکستان

اینکر کاشف عباسی کا پروگرام اچانک آف ایئر، وجہ کیا؟

اینکر، چینل انتظامیہ کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Web Desk

اینکر کاشف عباسی کا پروگرام اچانک آف ایئر، وجہ کیا؟

اینکر، چینل انتظامیہ کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

کاشف عباسی، فوٹو اسکرین گریب
کاشف عباسی، فوٹو اسکرین گریب

نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر کاشف عباسی کا پروگرام وقت ختم ہونے سے پہلے اچانک آف ایئر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

کاشف عباسی شب 8 سے 9 بجے کے درمیان 'آف دی ریکارڈ' کے نام سے حالات حاضرہ کے پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین کے مطابق گزشتہ روز اچانک 8:42 پر آف ایئر کردیا گیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ایکس پر متعدد صارفین نے پروگرام آف ایئر کیے جانے کی اطلاع دی اور بتایا کہ 8:42 کے وقت پروگرام کی جگہ اچانک اشتہار چلنا شروع ہوئے اور پروگرام واپس نہیں آیا۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف نے گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کیا تھا جس میں 9 مئی کو پیش آئے واقعات کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پروگرام کے آغاز میں اینکر کاشف عباسی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی مذکورہ پریس کانفرنس پر اپنا نقطہ نظر بیان کیا تھا۔

اس کے ساتھ وہ پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف اور معروف قانون دان سلمان اکرم راجا سے ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر گفتگو کررہے تھے کہ اچانک بغیر کسی اعلان کے پروگرام کو ختم کردیا گیا۔

اسکرین گریب/ایکساس
اسکرین گریب/ایکساس

یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی پروگرام کی ریکارڈنگ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ 8 مئی کو نشر ہونے والا پروگرام اچانک اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

تاہم نجی ٹی وی چینل یا پروگرام اینکر کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا نہ اس کی وجہ بتائی گئی۔

البتہ تحریک انصاف کے ہمدردوں کی جانب سے اس کی وجہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر تنقید کو قرار دیا گیا۔


تازہ ترین