وائرل اسٹوریز

شاہد کپور کی رِیل 'موٹا کننا ہوگیا اے' نے دھوم مچادی

'موٹا کننا ہوگیا اے'، شاہد کپور نے طعنوں کی برسات کردی

Web Desk

شاہد کپور کی رِیل 'موٹا کننا ہوگیا اے' نے دھوم مچادی

'موٹا کننا ہوگیا اے'، شاہد کپور نے طعنوں کی برسات کردی

بھارتی اداکار شاہد کپور نے اپنے پسندیدہ رشتہ داروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک ایسی مزاحیہ انسٹاگرام رِیل جاری کی کہ دیکھنے والے قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

فلم ' جب وی میٹ' میں ایک چاکلیٹی ہیرو اور پھر 'کبیر سنگھ' میں ایک پُرتشدد ولن نماں ہیرو کے کرداروں کو اپنی بہترین اداکاری سے سُپر ہٹ بنانے والے اداکار شاہد کپور بالی وڈ متوالوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔

معصوم سی صورت پر ان کے شرارتی ایکسپریشن نوجوان لڑکیوں کے دلوں کو ہمیشہ چھو جاتے ہیں۔

اپنے اسی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد کپور نے ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر جاری کی ہے جس میں وہ سر پر دوپٹہ اوڑھے نظر آرہے ہیں۔

مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں شاہد کپور نے لکھا کہ ' میرے پسندیدہ رشتہ داروں کی قسم یہ ہے'۔

ویڈیو میں شاہد کپور چہرے پر شرارتی تاثرات سجائے ایک پنجابی گانے پر لپ سنک کے ساتھ ساتھ بھرپور ایکشن بھی دے رہے ہیں۔

مذکورہ گانے کہ بول یہ ہیں کہ 'تو موٹا کننا ہوگیا اے، شرٹ بھی نی اوندی، پینٹ بھی نی فنسدی، موٹا کننا ہوگیا اے'۔

شاہد کپور نے ان بول پر کچھ اس قدر دلچسپ ایکسپریشن اور ادائیں دکھائی ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کو متعدد بار دیکھ لینے کے باوجود دوبارہ دیکھنے پر بھی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پارہے ہیں۔

تازہ ترین