پاکستان

شیراز کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

گورنر سندھ نے شیراز کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔

Web Desk

شیراز کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

گورنر سندھ نے شیراز کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔

شیراز کی  گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں میں اپنی معصومیت و چلبلے انداز کی وجہ سے جگہ بنا لینے والے ننھے وی لاگر شیراز کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوگئی۔

معروف وی لاگر شیراز نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ اپلوڈ کیا ، جس میں ہم انہیں گورنر ہاؤس میں گھومتے پھرتے دیکھ سکتے ہیں۔

وی لاگ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات سے قبل شیراز ایک پارک کے پاس کھڑے ہو کر حیران کن انداز میں کہتے ہیں کہ یہ دیکھو کتنا بڑا پارک ہے اور بہت خوبصورت ہے یہ۔ ان الفاظ کے بعد انہیں پورے پروٹوکل کیساتھ گورنر صاحب کے دفتر لے جایا جاتا ہے ۔

دفتر میں بیٹھتے ہی گورنر سندھ کامران ٹیسوری صاحب شیراز سے پوچھتے ہیں کہ آپ کہاں آئے اور میں کون ہوں؟ جس پر شیراز اپنے مخصوص انداز میں جواب دیتا ہے کہ گورنر ہو آپ اور میں یہاں آپ سے ملنے آیا ہوں۔ 

مزید یہ کہ گورنر نے اس کے بعد شیراز کو اپنی کرسی پر بٹھا ڈالا اور پوچھا کہ آج آپ کہو جو حکم دو گے وہی ہوگا ، اگر کہو تو غریبوں میں راشن بیگ تقسیم کروا دوں یا پھر کچھ اور ؟

دورانِ گفتگو کامران ٹیسوری نے شیراز سے یہ بھی کہا کہ ابھی تم چھوٹے ہو، جب بڑے ہو جاؤ گے تو ہمارے ساتھ آ کر مل جاؤ گے تاکہ معاشرے کی بھلائی کے کام ایک ساتھ کریں۔

واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل شیراز نے اپنے پسندیدہ کرکٹر شعیب اختر سے بھی ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے دوران دونوں نے کرکٹ کھیلی اور خوب گپ شپ بھی لگائی۔ یہی نہیں بلکہ اب تک یہ ننھا وی لاگر شیراز وزیراعظم شہباز شریف،عمران ریاض، ڈکی بھائی اور آئمہ بیگ سمیت کئی معروف شخصیات سے مل چکے ہیں۔

تازہ ترین