انفوٹینمنٹ

’اب وقت آگیا ہے’، مایا علی اور عثمان کو شادی کے مشورے ملنے لگے

کوئی ان دونوں کی شادی کروا دو

Web Desk

’اب وقت آگیا ہے’، مایا علی اور عثمان کو شادی کے مشورے ملنے لگے

کوئی ان دونوں کی شادی کروا دو

مایا اور عثمان خالد بٹ، فوٹو انسٹاگرام
مایا اور عثمان خالد بٹ، فوٹو انسٹاگرام

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی آن اسکرین جوڑی اداکارہ مایا علی اور اداکار عثمان خالد بٹ کو شادی کے مشورے ملنا شروع ہوگئے۔

ایک وقت ایسا بھی تھا جب مایا علی اور عثمان خالد بٹ کی آن اسکرین جوڑی کے چرچے ہوا کرتے تھے، انہوں نے ایک ساتھ کئی سیریلز کیے جن میں ’ایک نئی سنڈریلا’، عون زارا، دیارِ دل اور ’صنم’ شامل ہیں۔

مایا علی اور عثمان کی کیمسٹری نہ صرف ڈراموں میں قابل تعریف ہے بلکہ مداح انہیں ایک ساتھ دیکھ کر آج بھی خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔

ایسا ہی کچھ حالیہ فوٹو شوٹ میں ہوا جسکے منظر عام پرآتے ہی سوشل میڈیا صارفین مایا اور عثمان کو شادی کے مشورے تک دیتے نظر آئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مایا علی اور عثمان خالد بٹ کا ویڈنگ فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جس میں مایا علی اپنے معروف کلاتھنگ برانڈ ’مایا پریت’ کے حسین عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں جبکہ عثمان بھی مایا کی میچنگ کرتے سفید کرتا پاجامہ اور شال لیے حسن کے جلوے بکھیر رہے ہیں۔

دلکش اور خوبصورت فوٹو شوٹ وائرل ہوتے ہی عون اور زارا کے مداحوں نے اس جوڑے کو شادی کرنے کے مشورے دے دیے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ’اب وقت آگیا ہے مایا اور عثمان کو جلدی شادی کر لینی چاہیے’۔

ایک اور صارف نے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی کہ ’براہ کرم ان دونوں کی کوئی شادی کر دو’۔

اسی کے ساتھ ایک اور صارف نے اس جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دونوں ایک دوسرے کیلئے بہترین ہیں۔’

تازہ ترین