سوشل میڈیا

معاشرے کی فکر کیے بغیر لڑکی کی معذور شخص سے شادی

لڑکی کی اپنے کلاس فیلو سے محبت کی شادی

Web Desk

معاشرے کی فکر کیے بغیر لڑکی کی معذور شخص سے شادی

لڑکی کی اپنے کلاس فیلو سے محبت کی شادی

معذور شخص سے شادی، فوٹو بشکریہ گوگل
معذور شخص سے شادی، فوٹو بشکریہ گوگل

صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں خاتون نے ہاتھوں اور پاؤں سے معذور کلاس فیلو سے محبت کی شادی کر کے عظیم مثال قائم کر دی۔  

میڈیا رپورٹ کے مطابق  28 سالہ ساحل بگھیو ہاتھوں اور پیروں سے محروم ایک معذور شخص ہے لیکن یہ معذوری بھی غزل کے جذبہ محبت کو کم نہ کر سکی بلکہ دونوں نے محبت کے سہارے زندگی ایک ساتھ بتانے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے ساحل بگھیو کہتے ہیں کہ غزل نے پورے سماج سے مقابلہ کر کے انہیں جیون ساتھی کے طور پر چُنا اور جب ان کی شادی ہوئی تو پھر ان کے دوستوں کے ساتھ رشتے داروں نے بھی بھرپور شرکت کر کے ان کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔

ساحل بگھیو نے اپنی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایم بی اے کیا ہوا ہے اور برسر روزگار ہیں۔ انہیں دوران تعلیم ہی محبت ہوئی تھی تاہم اس محبت کو جیون بھر کے ساتھ میں تبدیل کرنے کا کریڈٹ غزل کو جاتا ہے جنہوں نے انہیں اپنانے کے لیے دنیا بھر سے مقابلہ کیا اور لوگوں کے اعتراضات کو خاطر میں نہیں لائیں۔

شادی کی اس تقریب میں نہ صرف رشتے داروں بلکہ علاقے کے منتخب نمائندوں سمیت سندھ بھر کے اسپیشل افراد جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی انہوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ خصوصی افراد نے جوڑے کو خوشگوار مستقبل کے لیے دعائیں دی اور خوشی میں بھنگڑے بھی ڈالے۔

تازہ ترین