پاکستان

مریم نواز نے مشہور زمانہ اسٹیل والا گلاس استعمال کرنا کیوں چھوڑ دیا؟

Web Desk

مریم نواز نے مشہور زمانہ اسٹیل والا گلاس استعمال کرنا کیوں چھوڑ دیا؟

مریم نواز نے مشہور زمانہ اسٹیل والا گلاس استعمال کرنا کیوں چھوڑ دیا؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسے میں موجود ہوں یا پھر گاڑی میں سفر کر رہی ہوں ان کے ہاتھ میں ایک اسٹیل کا گلاس ضرور موجود ہوتا۔ اب عوام یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ یہ آخر یہ اس میں پیتی کیا ہیں؟

مریم نواز اس گلاس میں پیتی کیا ہیں اس پر بات کرنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ انہوں نے اب یہ اسٹیل کا گلاس استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ اب سے کچھ دیر پہلے ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں مریم نواز کو ایک نیا ہلکے گلابی رنگ کا گلاس ہاتھ میں تھامے دیکھا گیا۔

اس گلاس کے حوالے سے مریم نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میرے اسٹیل کے گلاس پر ٹی وی اور سوشل میڈیا پر بہت سی باتیں ہوئی پر میں آج یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اب سے میں یہ گلاس استعمال کروں گی جس پر نواز شریف کی تصویر بنی ہے یہی نہیں ساتھ ہی مسلم لیگ ن کا مشہور زمانہ نعرہ  بھی درج ہے کہ میاں دے نعرے وجن گے۔

اسی حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس گلاس میں کافی بہت گرم رہتی ہے لہذٰا میری تمام پارٹی کارکنان اور ورکرز سے درخواست ہے کہ آپ سب اسے استعمال کیجئے۔

 اس کے علاوہ آپکو یہاں یہ بتاتے چلیں کہ مریم کے ہاتھ میں اس طرح کا گلاس دیکھ کر کافی لوگ سمجھتے تھے کہ یہ بطور پنجابی لسی پینے کی شوقین ہوں گی تب ہی یہ روایتی لسی والا گلاس ان کے ہاتھ میں نظر آتا ہے۔


مریم نواز نے مشہور زمانہ اسٹیل والا گلاس استعمال کرنا کیوں چھوڑ دیا؟

لیکن یہ حقیقت نہیں کیونکہ انہوں نے خود ہی 2021 میں اس راز پر سے اس وقت پردہ اٹھایا اور  بتایا کہ جب ایک ٹوئٹر صارف نے ان سے اس گلاس اور اس میں شامل مشروب سے متعلق سوال کیا۔

 جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاش ایسا ہو سکتا کہ میں روز ہی لسی پی سکتی لیکن مجھے اپنے وزن کا خیال رکھنا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ میں اس میں کافی پیتی ہوں۔ 

تازہ ترین