انفوٹینمنٹ

دلہن ماہرہ خان نے کئی’دقیانوسی تصورات‘ کو مات دے دی

ثنا مریم

دلہن ماہرہ خان نے کئی’دقیانوسی تصورات‘ کو مات دے دی

دلہن ماہرہ خان  نے کئی’دقیانوسی تصورات‘ کو مات دے دی

پاکستانی خوبرو ٹرینڈ سیٹر اور فیشن آئیکون ماہرہ خان نے فلمی اور ڈرامائی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنانے کے بعد اپنی دوسری شادی کو شاہانہ بناتے ہوئے معاشرے کے متعدد دقیانوسی تصورات کو توڑ ڈالا۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست سلیم کریم کی دلہن بن گئیں، شادی کی اس سادہ مگر پروقار تقریب میں پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول ماہرہ خان نے  اپنی شادی کے روز بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا۔

ماہرہ خان نے تین سال قبل معروف فیشن ڈیزائنر حسان شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے آن لائن انٹرویو میں دورانِ گفتگو سلیم کریم  کو اللہ کی طرف سے ایک تحفہ قرار دیا تھا اور ان سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے امکانات ظاہر کیے تھے۔

تین سال سے ماہرہ خان کے مداح ان کی شادی کے منتظر تھے اور ان کے ہر برائیڈل شوٹ کی تصاویر جاری ہونے پر ان کی شادی کا قیاس کرتے تھے لیکن بعد میں وہ تصاویر کسی برانڈ شوٹ کی نکلتی تھیں جس پر مداح کچھ مایوس ہوجاتے تھے۔

اب گزشتہ روز ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو انکے تین سالہ صبر کا پھل دیتے ہوئے اپنی شادی کی ویڈیوز جاری کروادی ہیں، یہ ویڈیوز ماہرہ خان نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر نہیں کیں بلکہ ان کی منیجر  انوشے طلحہ خان اور ان کے بھائی حسان خان کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر جاری کی گئیں جس کے بعد تمام سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگئیں۔

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی ہمارے معاشرے کے متعدد دقیانوسی خیالات کا گلا دباتی نظر آرہی ہے اور اسی سبب اس شادی کے چرچے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہو رہے ہیں۔

1۔ عروسی جوڑے کا رنگ:

دلہن ماہرہ خان  نے کئی’دقیانوسی تصورات‘ کو مات دے دی

عموماً ’سرخ‘ کو شادی کا رنگ قرار دیا جاتا ہے اور پاکستانی دلہنیں سرخ، مرون یا تیز گلابی رنگ کا جوڑا بارات پر زیب تن کرتی ہیں لیکن ماہرہ خان نے اپنی بارات کے خاص دن عام دلہنوں کی طرح سرخ جوڑے کے بجائے سفید رنگ کا لہنگا اور چولی پہنا۔

2۔ عمر کی پابندی:

دلہن ماہرہ خان  نے کئی’دقیانوسی تصورات‘ کو مات دے دی

ہمارے ہاں اگر غیر شادی شدہ لڑکی 30 کے ہندسے کو چھونے لگے تو اس کو بوڑھا قرار دے دیا جاتا ہے اور  یہ تصور کر لیا جاتا ہے کہ اب اس لڑکی کو اچھا رشتہ ملنا ناممکن ہے لیکن ماہرہ خان نے 38 سال کی عمر میں محبت کی شادی کرکے زیادہ عمر ہوجانے کے سبب شادی کیلئے فکرمند لڑکیوں کو بھی حوصلہ دے دیا ہے۔

3۔ دوسری شادی:

دلہن ماہرہ خان  نے کئی’دقیانوسی تصورات‘ کو مات دے دی

ماہرہ خان نے 2007 میں پہلی شادی علی عسکری سے کی تھی لیکن چند وجوہات کی بناء پر 2015 میں علیحدگی اختیار کرلی۔ ہمارے معاشرے میں عورت کی دوسری شادی کو برا سمجھا جاتا ہے  لیکن ماہرہ خان نے ان دقیانوسی خیالات کو نظر انداز کرتے ہوئے سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے۔

4۔ بیٹے کے بعد شادی:

دلہن ماہرہ خان  نے کئی’دقیانوسی تصورات‘ کو مات دے دی

ماہرہ خان اور علی عسکری کی طلاق کے وقت انکے ہاں بیٹے ازلان کی پیدائش ہوچکی تھی جو اب 13 سال کے ہیں۔

بچوں کے بعد ہمارے معاشرے میں مرد تو شادی کرلیتے ہیں لیکن خواتین ایسا کرنے سے کتراتی ہیں اور ساری زندگی بچوں کیلئے وقف کرتے ہوئے تنِ تنہا ساری مشکلات سہتی ہیں، لیکن ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کی رضامندی کے ساتھ سلیم کریم سے شادی کر کے اس معاملے میں بھی خواتین کی دوسری شادی کو معمہ بنانے سے گریز کیا۔

تازہ ترین