پاکستان

جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ کون؟

Web Desk

جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ کون؟

جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ کون؟

 مریم نواز کی سابقہ بہو عائشہ سیف پاکستان کی طاقتور و مشہور شخصیت کی بیٹی ہیں۔

عائشہ سیف نامی یہ لڑکی صرف پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر وائس پریزیڈنٹ مریم نواز کی سابقہ بہو ہی نہیں بلکہ قومی احتساب بیورو نیب کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی بیٹی ہیں۔

سیف الرحمان نیب کے سابق سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ کروڑ پتی تاجر بھی ہیں جن کا کاروبار قطر،پاکستان اور مشرقی وسطیٰ تک پھیلا ہوا ہے۔

سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ کی پیدائش اور پرورش قطر میں ہوئی جبکہ انہوں نے او،اے لیول کی تعلیم برطانوی پرائمری اینڈ سکینڈری اسکول سے حاصل کی۔

اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے عائشہ لندن روانہ ہو گئیں۔ جہاں انہیں مشہور یونیورسٹی کالج لندن میں پڑھنے کا موقع ملا اور یہاں سے انہوں نے بی ای این جی سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔

اس کے علاوہ اب عائشہ سیف 1981 سے قطر میں قائم ریڈکو انٹرنیشنل میں بطور ڈائریکٹر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔یہ قطر کی سب سے بڑی کمپنی ہے جس میں 20 ہزار سے بھی زائد ورکرز کام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ عائشہ سیف الرحمان کو فارغ اوقات میں کتا بیں پڑھنا،گھڑ سواری کرنا اور گھر کی سجاوٹ کرنااور پیدل چلنا خوب پسند ہے۔  

تازہ ترین