پاکستان

جنید صفدر کی طلاق کی ذمہ دار مریم نواز؟

Web Desk

جنید صفدر کی طلاق کی ذمہ دار مریم نواز؟

جنید صفدر  کی طلاق کی ذمہ دار مریم نواز؟

جنید صفدر کی طلاق کے بعد سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے خود اپنے بیٹے کی شادی شدہ زندگی میں سکون نہیں رہنے دیا جس کی وجہ سے یہ رشتہ ختم ہو گیا ۔

اس وقت سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی سابقہ اہلیہ عائشہ سیف کے نام سے منسوب ایک پوسٹ خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ 

جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ طلاق کے بعد پہلی مرتبہ اس موضوع پر لب کشائی کرتے ہوئے عائشہ نے کہا کہ اللہ پاک نے قرآن میں فرمایا کہ میں نے میاں، بیوی کو ایک دوسرے کے سکون کیلئے بنایا ہے ۔

اور ہاں پیسہ، شہرت اور لگثری لائف اسٹائل آج کل کی زندگی میں انسان کیلئے ضروری ہے لیکن ان سے سکون حاصل نہیں ہوتا۔

جنید صفدر  کی طلاق کی ذمہ دار مریم نواز؟

جتنا عرصہ میں اس رشتے میں بندھی رہی، میری زندگی سے سکون ختم رہا۔ایک بیوی کو شادی کے بعد اپنے شوہر سے زیادہ سے زیادہ کیا چاہیے ہوتا ہے ؟ صرف پیار اور سکون اور یہ مجھے میرے خاوند نہیں دے سکے۔

عائشہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں اپنی طلاق سے خوش ہوں، لیکن شاید میری ساس یہ بھول گئی تھیں کہ میرے لیے پرائیویسی کتنی اہمیت رکھتی ہے اور سکون انسان کا بنیادی حق بھی ہے۔ بہرحال اب مجھے زندگی میں ان سب باتوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہے۔

مزید یہ کہ سوشل میڈیا پر وائرل یہ پوسٹ حقیقت پر مبنی نہیں کیونکہ ایک طرف تو مذکورہ پوسٹ میں جس خاتون کا چہرہ نظر آ رہا ہے وہ مر یم نواز کے چچا زاد بھائی سلمان شہباز کی اہلیہ زینب ہیں۔

 اور دوسری طرف جس اکاؤنٹ سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے اس خاتون کا نام عائشہ خان بتایا جا رہا ہے جبکہ مریم کی سابقہ بہو کا نام عائشہ سیف ہے ۔

اس کے علاوہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس سنگین مسئلے پر اب تک سوشل میڈیا پر مریم نواز یا پھر ان کے خاندان کے کسی بھی فرد نے اس حوالے سے کوئی بھی بیان نہیں جاری کیا ۔ 

تازہ ترین