انفوٹینمنٹ

ماہرہ خان کی ’ناک’ پر والدہ کا دلچسپ مشورہ

ماہرہ خان کی ویڈیو پر صنم جنگ بھی میدان میں آگئیں

Web Desk

ماہرہ خان کی ’ناک’ پر والدہ کا دلچسپ مشورہ

ماہرہ خان کی ویڈیو پر صنم جنگ بھی میدان میں آگئیں

ماہرہ خان فوٹو اسکرن گریب
ماہرہ خان فوٹو اسکرن گریب

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ناک پر والدہ کا بھی منفرد اور دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

ڈرامہ ’ہمسفر‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی ناک ہمیشہ سے ہی موضوع بحث بن جاتی ہے۔

کبھی کوئی انہیں ناک کٹوانے کا مشورہ دینا نظر آتا ہر تو کوئی انکی لمبی ناک پر تبصرہ کرنا سنائی دیتا ہے۔

ایک موقع پر ماہرہ خان نے اپنی ناک کے حوالے سے بتایا تھا کہ جب میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو سب مجھے کہتے تھے کہ یہ ناک کٹوادو، یہ ناک نہیں خطرناک ہے۔

صرف یہی نہیں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جب لوگ مجھے کہتے تھے کہ اپنی ناک کی سرجری کروالیں تو میں کہتی تھی بالکل نہیں اگر ناک ہی کٹوالی تو پھر کیا رہ گیا۔

اسی ناک کو لے کر ماہرہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنی ناک میں نتھ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان سفید لباس میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے پنجابی گانے ’کٹ کٹ باجرہ’ کے بول پر اپنی ناک مداحوں کو دکھائی جس میں وہ سنہری نتھ پہنی نظر کیمرے کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا کہ،’جب میں نے اپنی والدہ سے ناک چھیدوانے کا مشورہ طلب کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بیٹا اگر  تمہاری ناک چھوٹی ہوتی تو میں ضرورہاں کہتی۔’

ماہرہ خان کے اس کیپشن پرسابقہ  اداکارہ اور معروف میزبان صنم جنگ بھی میدان میں آگئیں اور اپنی قصہ سنا ڈالا ۔

انہوں نے ماہرہ خان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ،’جب میں نے اپنے والد سے ناک چھیدوانے کا مشورہ مانگا تھا تو انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد جو دل چاہے کرلینا،بعدازاں جب شادی ہونے کے بعد جب دوبارہ میں نے اپنے ابو سے یہ سوال کیا تو وہ اپنی بات سے مکر گئے اور کہا کہ تم مجھے ایسی اچھی لگتی ہو۔’

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ پھر میری ناک کبھی نہیں چھیدی اور کہانی وہیں ختم ہوگئی۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ ماہرہ خان کی ناک چھیدوانے اور نتھ پہننے والی ویڈیو پر پاکستانی نامور فنکاروں کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین