انفوٹینمنٹ

سگریٹ نوشی کی لت شاہد کپور نے کس وجہ سے چھوڑی؟

Web Desk

سگریٹ نوشی کی لت شاہد کپور نے کس وجہ سے چھوڑی؟

سگریٹ نوشی کی لت شاہد کپور نے کس وجہ سے چھوڑی؟

ہینڈسم بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے سگریٹ نوشی کی عادت اپنی لختِ جگر  بیٹی میشا کیلئے ترک کی۔

شاہد کپور بالی  ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے مقبول چیٹ شو 'نو فلٹر نیہا' کے مہمان بنے جس دوران اداکارہ نے ان سے سگریٹ نوشی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا؟

سوال پر اداکار شاہد کپور نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل بیٹی میشا کے پیدا ہونے کے بعد سگریٹ نوشی ترک کر دی تھی، اس سے قبل وہ بیٹی سے چھپ کر سگریٹ پیتے تھے۔

شاہد نے بتایا کہ ’میں نے سگریٹ نوشی کی عادت اس لیے ترک کی کیونکہ میں اپنی بیٹی سے چھپ کر مزید سگریٹ نہیں پینا چاہتا تھا، اصل میں یہی وجہ تھی کہ میں نے سگریٹ پینا ہی چھوڑ دی۔

بالی وڈ سپر اسٹار نے بتایا کہ ایک دن میں بیٹی سے چھپ کر سگریٹ پی رہا تھا، اچانک میرے دماغ میں آیا کہ بس اب میں ایسا نہیں کروں گا، یہی وہ دن تھا جب میں نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے اداکار شاہد کپور نے میرا راجپوت سے 2015 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں جن کے نام  زین اور  میشا ہیں۔

اس سے قبل شاہد کپور اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب آج سے چند دن پہلے ان کی سابقہ گرل فرینڈ کرینہ کپور  نے انہیں نظر انداز کر دیا تھا۔

دورانِ تقریب  ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر شاہد کپور ہاتھ میں ایوارڈ تھامے کرشنا ڈی کے اور راج نیدیمورو سے گفتگو  میں مصروف تھے کہ اتنے میں وہاں کرینہ کپور کی آمد ہوتی ہے اور شاہد کپور بات کرتے کرتے کرینہ کو دیکھنے لگتے ہیں لیکن کرینہ ان کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتی ہیں۔

تازہ ترین